ترکی کا شام میں 7 کرد آزادی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

انقرہ:ترک سیکورٹی فورسز نے شمالی شام میں ترکی کے فوجی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے شامی کرد آزادی پسند پیپلز پروٹیکشن یونٹس(وائے پی جی) کے 7 ممبران کو ہلاک کر دیا ہے۔ملک کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا کہ وائے پی جی کے 7 آزادی پسند ں نے اشتعال انگیز فائرنگ شروع کرتے ہوئے علاقے میں دراندازی کی کوشش کی جس پر ہماری فائر سپورٹ گاڑیوں نے انہیں ہلاک کر دیا۔ترک حکام سیکورٹی آپریشنز کے دوران پکڑے، زخمی یا مرنیوالے دشمنوں کیلئے اکثر "غیر جانبدار” کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ترک وزارت دفاع کے مطابق 8 جنوری کو ترکی کی شام کے ساتھ سرحد پر واقع جنوب مشرقی شہر شانلیعرفا کے ضلع تل اکچاکالے میں باڈر لائن کے ساتھ نصب دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں 3 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے۔واقعے کے فورا بعد ترک سیکورٹی فورسز نے کم از کم 12 کرد جنگجوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں