اپوزیشن نے ایک بار پھر ایوان کی کارروائی نہ چلنے دی

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے ایک بار پھر ایوان کی کارروائی نہ چلنے دی، کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑ ا۔ بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ریاض الحق نے کورم کی نشاندھی کردی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے ن لیگی رکن نے کہاکہ احتجاجاً کورم کی نشاندہی کرتا ہوں، سپیکر نے گنتی کا حکم دیا تو کورم نا مکمل نکلا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں