سرانان، تحصیلدار عدم موجودگی، عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
سرانان:ایک مہینے سے تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے سرانان کے عوام لوکل ڈومیسائل اور دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے تحصیلدار کے دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک چکے ہے لیکن تحصیلدار غیر تعیناتی کی وجہ سے عوام مایوس ہوکر واپس چلے جاتے ہیں سرانان کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر پشین اور دیگر حکام سے پرزور سے اپیل کی ہے کہ تحصیل سرانان میں جلد سے جلد تحصیلدار تعینات کرکے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائیں۔
Load/Hide Comments


