عمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل مجھے ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آرہا ہے،عظمی بخاری
لاہور:مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اب انکے کام نہیں آنی والی،عمران خان کے نیچے سے کرسی سرک رہی ہے اس لیے انکی زبان اور دماغ انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست آگے نہیں نکلی اب دفن ہونے والی ہے۔پی ٹی آئی جسطرح بنی اور بنائی گئی وہ حقیقت پرویزالہی قوم کو بتاچکے ہیں۔تحریک انصاف ایک کینگز پارٹی ہے جسکا نہ ماضی،نہ حال اور نہ مستقبل ہے،پی ٹی آئی کا وجود تمام جماعت کا کباڑ اکٹھا کرکے عمل میں آیااب کباڑ مال صرف فرنس مل کے کام آسکتا ہے کسی سیاسی جماعت کے نہیں۔انہوں نے کہاکہ فصلی بٹیرے اور جنم جنم کے لوٹے اب نئے گھونسلے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔عمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل مجھے ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔
Load/Hide Comments


