خان صاحب کی روتی ہوئی شکل دیکھ کر یقین ہو چکا ،ٹھاکر تو اب گیو، قادر پٹیل
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی عبدالقادر پٹیل نے کہاہے کہ خان صاحب قوم آپ کے باہر آنے کی شدت سے منتظر ہے۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ خان صاحب آپ خود کشی کرنے والا وعدہ بھی بھول گئے ہیں، نیازی صاحب آپ اگلے پانچ سال کی بات نہ کریں قوم پہلے ہی غصے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کٹھ پتلی دھمکی نہیں دیتے۔ قادر پٹیل نے کہاکہ خیرات اور صدقات کی روٹیاں چوری کرنے والے کو آٹے اور دال کا بھاو نہیں معلوم۔
Load/Hide Comments


