یوکرین کی جانب سے غیرمعیاری گندم حکومت نے خریدکر پاکستان میں درآمد کی،سینیٹ میں انکشاف

اسلام آباد:سینیٹ میں انکشاف ہواہے کہ جو گندم یوکرین نے غیرمعیارکرکے مسترد کردی تھی حکومت نے وہ گندم خریدکر پاکستان میں درآمد کی ہے چیئرمین سینیٹ نے معاملہ قائمہ کمیٹی فوڈ سیکورٹی کو بھیج دیا،حکومتی سینیٹر دوست محمدخان نے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر نقص کی وجہ سے ہونے والے حادثات پر انجینئرز کونقص دور کرنے کے لیے بھیجنے کامطالبہ کردیا،نقص کی وجہ سے ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے خونی شاہراہ بن رہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کااجلاس جمعہ کوصبح 10بج کر30منٹ تک ملتوی کردیا۔منگل کوسینیٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔عوامی اہمیت کے مسائل پر بات کرتے ہوئے سینیٹرسعدیہ عباسی نے کہاکہ کیا حکومت مقامی قرضوں پر ڈیفالٹ کرنے جارہی ہے یہ اخبار میں خبر لگی ہے اس پر ایوان میں بحث کی جائے۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اس پر ٹول لے آئیں وزیر خزانہ ایوان میں جواب دے دیں گے۔سینیٹرآصف کرمانی نے کہاکہ چین میں تعلیم حاصل کرنے والے دو سال سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں چین نے دیگر ممالک کے طلبہ کو آنے کی اجازت دی ہے مگر پاکستانیوں کو نہیں دی جارہی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھیج دیا۔سینیٹر دوست محمد خان نے کہاکہ ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے بھی خونی شاہراہ بن رہی ہے۔سٹرک میں کوئی نقص ہے جس کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں۔اس کو دیکھاجائے میں سفر کررہاتھا تو وہاں پر گاڑیوں کے حادثات ہوئے تھے میں نے پوچھاتو بتایاگیاکہ سڑک میں کوئی نقص ہے جس کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں اس نقص کوختم کرنے کے لیے انجینئرز کوبھیجاجائے۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہاکہ شانگلہ میں ایک حادثہ ہوا ہے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گھر تباہ ہوگیا ہے۔انہوں نے 27اپریل 2021کو خط لکھا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ ہوگی انہوں نے غفلت کی ہے آج وہ پورا گھرانہ اس دنیا سے چلاگیاہے ایک بچہ کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔حکومت اس گھر کی تعمیر کرائے اور معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔چیئرمین نے چیف سیکرٹری سے جواب طلب کرلیا۔سینیٹرجام مہتاب نے کہاکہ سیشن کے لیے آتے ہیں تو مختلف ائیر لائن میں ٹکٹ کراتے ہیں سیرین ائیر میں بیٹھایا گیا مگر اس کے بعد آف لوڈ کیا گیا ایک بجے کی فلائیٹ 3بجے چلی ہے۔چیئرمین ننے معاملہ پرسول ایوی ایشن سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔سینیٹر دلاور خان نے کہاکہ 1125ایس آر او کو ختم کیا گیا اس سے اکانومی کو لگام ڈالاجارہاہے پروسیسنگ زون پر 17فیصد ٹیکس لگایا گیا۔یوکرین نے جس گندم کو غیرمعیار قراردیا تھا اس کو درآمد کیا گیا ہے اس معاملہ کو کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔چیئرمین نے معاملہ نیشنل فوڈ کمیٹی کو بھیج دیا گیاسنٹرل سلیکشن بورڈ کا معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ عوام کو گمراہ کیا جارہاہے۔اہوزیشن چاہتی ہے کہ این آر او ہوجائے اپوزیشن کے ساتھ پبلک نہیں نکلتی ہے ان کی استعفے لطیفہ بن گئے ہیں عمران خان دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔کیوں مایوسی پھیلا رہے ہیں عمران خان حکومت میں نہ ہوں تو ان کے لیے زیادہ خطرناک ہوجائیں گے۔سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پاکستان میں کرپشن میں 14درجہ ترقی کی ہے 124سے 140پر چلے گئے ہیں اس مسئلہ پر بحث ہونی چاہیے یہ اہم ایشو ہے یہ ملک کے ساتھ کیا کھیلواڑ ہورہاہے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کااجلاس جمعہ کوصبح 10بج کر30منٹ تک ملتوی کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں