کراچی ، ایم کیو ایم کے دھرنے پر پولیس کی شیلنگ لاٹھی چارج،ایم پی اے صداقت حسین گرفتار

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔
ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے متنازع بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شارع فیصل سے مارچ کرتے مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی اور دھرنا دیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج سے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین زخمی ہوگئے،جنہیں بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا ۔ سر پر لاٹھی لگنے سے صداقت حسین کا سر پھٹ گیا جبکہ پولیس کی شیلنگ سے ایم کیو ایم کی ایک خاتون کارکن بے ہوش ہوگئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں