ماہی گیروں کو جیٹیز کے استعمال کی اجازت مل گئی،علی زیدی


اسلام آباد:وفاقی وزیرِ پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ماہی گیروں کو جیٹیز کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنا کر ہی جیٹییز کو فعال کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا کہ ماہی گیری کے لیے ایس او پیز کی تیاری اور نفاذ صوبائی حکومت سے مل کر کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments