روس،یوکرین کشیدگی کے باعث خام تیل90ڈالر فی بیرل سے متجاوز

نیویارک:روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیاجبکہ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریبا 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خام تیل 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔دورانِ ٹریڈنگ برینٹ خام تیل قیمت 90 ڈالر 17 سینٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 87 ڈالر 67 سیں نٹس میں فروخت ہورہا ہے۔ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تقریبا 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوران ٹریڈنگ گیس کی قیمت سوا 4 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں