پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، 13328 افراد متاثر، 281 اموات رپورٹ

لاہور: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 13328 ہو چکی ہے جبکہ 281 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک پاکستان میں 144365 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6218 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا، 383 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 3 اموات سامنے آئیں۔ اب تک 2866 لوگ مکمل صحتیاب ہو کر واپس اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔صوبہ پنجاب کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 5446 شہریوں کا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔ دیگر صوبوں کی بات کی جائے تو صوبہ سندھ میں 4615، اسلام آباد میں 245، خیبر پختونخوا میں 1864، صوبہ بلوچستان میں 781، گلگت بلتستان میں 318 جبکہ آزاد کشمیر کے 59 شہری اس مرض سے متاثر ہیں۔صوبہ سندھ میں 81، صوبہ پنجاب میں 83، اسلام آباد میں 3، صوبہ بلوچستان میں 14، خیبر پختونخوا میں 98، گلگت بلتستان میں 3 جبکہ آزاد جموں وکشمیر سے ابھی تک کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں