عراقی فوج کی بڑی کارروائی، داعش کے 9 افراد ہلاک
بغداد : عراقی فوج کی ایک کارروائی کے دوران صوبہ دیالی کے حاوی العظیم علاقے پر حملہ کرنے والے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ اتور کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق دقیق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فوج نے فضائیہ کے تعاون سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران العظیم علاقے پر حملہ کرنے والے داعش کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


