ایرانی صدر ابراہیم رِئیسی کا فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں سے ٹیلی فونک رابطہ
تہرا ن: ایرانی صدر ابراہیم رِئیسی نے کہا ہے کہ فریقین ہمارے اقدامامت کے تناظر میں پابندیوں کو ختم کریں اور ان کی ضمانت ہمیں فراہم کریں۔ایرانی صدر ابراہیم رِئیسی نے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ ایرانی ایوان صدر کے مطابق دونوں صدور نے جوہری مذاکرات، دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور یمن و لبنان کے حوالے سے بات چیت کی۔ بات چیت میں ایران کے ساتھ مذاکراتی پیش رفت میں مفاہمت اور سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فریقین ہمارے اقدامامت کے تناظر میں پابندیوں کو ختم کریں اور ان کی ضمانت ہمیں فراہم کریں۔ فرانسیسی صدر نے بھی اس بات کی تائید کی کہ ایران امریکہ پر عدم اعتماد کے حوالے سے حق بجانب ہے جنہیں رفع کرنے کیلیے واشنگٹن کو اقدامات کرنا ہونگے۔
Load/Hide Comments


