وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے وزارت توانائی کی طرف سے بھجوائی گئی سمری جس میں پٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی کو عوامی مفاد میں مسترد کردیا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو موخر کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو آضافی بوجھ سے بچانے کی کوشش کرے گی۔
Load/Hide Comments


