سی ٹی ڈی کی کارروائی، بولان سے ایک شخص گرفتار

کوئٹہ:کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بولان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتارکرلیاہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے تخریب کاری منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کچھی کے علاقے بولان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک کارندے کو گرفتارکرلیاہے،ترجمان کے مطابق گرفتارشخص ہرنائی سے مچھ بولان کے علاقے میں آرہاتھامذکورہ شخص مچھ میں تخریب کاری کی واردات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، پراہما کارڈ۔نٹ بولٹ کے علاوہ دیگر نوعیت کا سامان برآمدکرلیاہے۔مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج، اور نیٹ ورک کے باقی افراد کی گرفتاری کے لئے بڑی تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں