پارٹی میں اختلافات ہوتے رہیں رنجشوں تک نوبت نہیں آنی چاہئے، جام کمال
بیلہ (نمائندہ انتخاب) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے بلوچستان عوامی پارٹی یوتھ ونگ بیلہ کے رابطہ آفس میں ورکروں سے ملاقات اور جام محمد کمال عالیانی فاؤنڈیشن کی افتتاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکناں ہماری پارٹی کے اثاثہ ہیں اور پارٹی کارکن ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کارکنان کا پارٹی میں اہم کردار ہوتا ہے کیونکہ کارکنان کی بدولت پارٹی اور منظم ہونے کا سبب بنتی ہیں ہماری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ پارٹی کے کارکناں کی محنت اور ان کی جد وجہد کو سامنے لایا جائے جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ میں نے بحثیت وزیراعلیٰ بلوچستان عوام کے اجتماعی مسائل کو اہمیت دی بیلہ بائی پاس چانکارہ میں پینے کے پانی کے علاوہ بیلہ شہر میں ایک سو سے زیادہ پینے کے پانی کی اسکیمیں فراہم کیں جب کہ وندر ڈیم جو ایک عوام کا دیرینہ اور اہم مسئلہ تھا جس کو ہم نے حل کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات اٹھا کر اس پر کام شروع کرایا سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات تو ہوتے ہیں لیکن اس نوبت تک نہ پہنچے کہ رنجشیں زیادہ نہ بڑھے اختلافات کو حل کرنے کے لیے مل بیٹھ کر افعام و تفہیم سے حل کریں تاکہ ایک مضبوط پارٹی اور ایک مضبوط ورکر کی حیثیت سے عوام کی خدمت کرنے کا موقع مل سکے جام کمال خان نے کہا کہ پارٹی ورکروں کو پارٹی کو فعال بنانے میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ غریب عوام کے مسائل بہتر سے بہت طریقے سے حل ہو سکیں جام کمال خان نے کہا کہ بیلہ شہر کی خوبصورتی کے لیے جو ہم نے کام کیا ہے وہ انشاء اللہ بہتر سے بہتر ایک پلان کے تحت مکمل ہوگا انہوں نے کہا کہ اوتھل میں ہم نے ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام اس لیے عمل میں لایا کہ غریب نادار مسکین عوام کی خدمت بہتر طریقے سے ہوسکے جس کی برانچ ہم نے بیلہ شہر میں بھی شروع کی ہے جو کہ بہتر طریقے سے کام کر رہی ہے اس طرح جام محمد عالیانی فاونڈیش کا جو قیام عمل میں لایا ہے یہ بھی غریب نادار اور مسکینوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریگی جس سے عوام کی بہتر طریقے سے خدمت ہو سکے گی تقریب سے یوتھ کے کیپٹن پرویز عمر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر حاجی عبدالصمد بلوچ سردار ذادہ عبدالحفیظ رونجھو پریا مرس اللہ بچایا رونجھو حاجی ستار جاموٹ عبدالستار محمودانی ماسٹر حیات بیلوی منوج کمار لاسی راجیش کمار راول کمار لاسی شفقت حمید کھوسہ اللہ بخش زہری پی ایس اعجاز رستم شہوک میر مبشر عزیز کھوسہ سردار رشید پھورائی عمران توقیر محمد علی بلوچ ظفر یاس اسرار چنا سمیت یوتھ ونگ کے کارکنان و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔


