کوئٹہ, چند گھنٹوں کے دوران کوروناکے 71مزید کیسز ,تعداد852 ہو گئی

کوئٹہ:ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہےکہ بلوچستان میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی تشویشناک صورتحال اختیار کرچکی ہے چند گھنٹوں کے دوران 71مزید کیسز سامنے آئے ہیں مقامی سطح پر کیسز کی تعداد 701ہوگی ہے مجموعی طور پر بلوچستان میں852کیسز رپورٹ ہوچکے،کوئٹہ میں رینڈم ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے جس کے تحت اب تک 484ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 23میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 121منفی آئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک بلوچستان میں 10ہزار 700افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں
Load/Hide Comments


