پنجگور اور نوشکی میں حملے، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا
بلوچستان میں پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے حملوں کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کردیا۔وزارت داخلہ کے مطابق چاروں صوبوں اور آزاد کشمیرکی پولیس اور سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ تمام انٹیلی جینس و سکیورٹی اداروں کو غیر معمولی طورپرمستعد رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی غیر معمولی طور پر مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔ایف سی کی مستعدی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کو ناکام بنانے میں اہم رہی ہے۔
Load/Hide Comments


