پنجگور میں کلیئرنس آپریشن 4 روز بعد مکمل، آئی ایس پی ار

راولپنڈی: (پ ر)سکیورٹی فورسز نے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے، اس دوران 20 حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے، آپریشنز 20حملہ آور ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگورمیں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، سکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پرحملے ناکام بنائے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کے افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے پکڑے گئے، اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کے زیرِ استعمال اسلحہ اور جوتے سب امریکی ساختہ ہیں جبکہ پہنا ہوا یونیفارم بھی امریکی ساختہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں