وزیراعلیٰ بلوچستان، چیئرمین سینیٹ و صوبائی وزراء کا دورہ نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹر

نوشکی(انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینیٹر میر محمد صادق سنجرانی اور صوبائی وزراء نے نوشکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ایف سے کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر دیا جبکہ مہمانوں نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پرکمانڈنٹ ایف سی نے 2فروری کو دہشت گردی کے واقعہ سے متعلق انہیں بریفنگ دی اور کہا کہ دشمن جدید ترین اسلحہ سے لیس تھے، اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاں سے ہم نے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد براہ راست افغانستان میں اپنے ہینڈلرز سے رابطے میں تھے، واقعہ میں ایک آفیسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکا رجاں بحق ہوئے جبکہ 9دہشت گردوں کو مارا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیئرمین سینٹر اور صوبائی و زراء نے دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کر کے شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے تحفظ کے لیئے ایف سی بلوچستان کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری بہادر سیکیورٹی فورس کے ہوتے دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے چیئرمین سینٹ اور صوبائی وزرا کی ایف سی کو کامیاب کاروائی پر مبارکباددی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں