طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے لڑکی سکول دوبارہ نہیں جا سکی‘ انجلینا جولی کو خط لکھ دیا
لاس اینجلس: معروف ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے۔ انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر افغان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والے خط کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کر رہیں، لیکن طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے یہ لڑکی اسکول دوبارہ نہیں جا سکی۔ اداکارہ نے لکھا کہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کیے جانے کے بعد اس افغان لڑکی نے یہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہر نہیں جا سکے گی اور نہ ہی بول سکے گی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ براہ کرم، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم افغان خواتین کو بھولے نہیں ہیں۔
Load/Hide Comments


