ایمزون کے بانی جیف بیزوس کے ذاتی جہاز پر شہریوں کا سڑے ہوئے انڈے پھینکنے کا اعلان
روٹرڈیم: ایمزون کے بانی کے ذاتی جہاز کیلئے ہالینڈ کے تاریخی پل کے حصے کو راستے سے ہٹانے کے فیصلے پر مقامی شہری شدید براہم، شہریوں کا جیف بیزوس کے بحری جہاز کو گزارنے کیلئے تاریخی پل کو توڑنے کی صورت میں جہاز پر سڑے ہوئے انڈے پھینکنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمازون کے بانی کے ذاتی جہاز کیلئے ہالینڈ کے تاریخی پل کے حصے کو راستے سے ہٹانے کے فیصلے پر مقامی شہریوں میں کافی غم وغصہ -پایا جارہا ہے مقامی شہریوں نے جیف بیزوس سیدرخواست کی ہیکہ وہ اپناجہاز گزارنے کیلئے تاریخی پل کو نہ توڑیں – اس حوالے سے مقامی افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر باقاعدہ ایک مہم چلائی جارہی ہے کہ اگر ان کی بات نہ مانی گئی تو بحری جہاز کو گزارنے کیلئے تاریخی پل کو توڑنے کی صورت میں جہاز پر سڑے ہوئے انڈے پھینکیں جائیں گے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے تاریخی ساحلی شہر روٹرڈیم کی مقامی حکومت نے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی خاطر اپنی عوام سے کیا گیا وعدہ توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ہالینڈ میں امریکی کاروباری کھرب پتی شخص جیف بیزوس کیلئے ایک دیوہیکل لگڑری بحری جہاز تیار کیا جا رہا ہے، جو اب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ تاہم جہاز تیار کرنے والی کمپنی کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب معلوم ہے کہ جہاز کو سمندر میں اترنے کیلئے روٹرڈیم شہر کے دہائیوں پرانے تاریخی اسٹیل برج کے نیچے سے گزر کر جانا ہو گا۔تاہم اس تاریخی اسٹیل برج کی اونچائی اتنی نہیں کہ جیف بیزوس کا لگڑری بحری جہاز اس کے نیچے سے آسانی سے گزر سکے۔ اسی لیے روٹرڈیم کی مقامی حکومت نے جیف بیزوس کے لگڑری بحری جہاز کو راستہ دینے کیلئے تاریخی اسٹیل برج کے ایک حصے کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر اسے عوام کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روٹرڈیم کا تاریخ اسٹیل برج 1927 میں تعمیر کیا گیا تھا، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران بمباری کا نشانہ بننے کے باعث بری طرح متاثر ہوا تھا۔اس برج کی 2014 سے 2017 کے درمیان تزئین و آرائش کی گئی تھی، جس کے بعد حکومت نے وعدہ کیا تھا اس تاریخ برج کو آئندہ کبھی نہیں چھیڑا جائے گا۔ تاہم اب شہری حکومت نے عوام سے کیا وعدہ توڑتے ہوئے تاریخی برج کے درمیانی حصے کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے روٹرڈیم میئر آفس نے موقف اختیار کیا ہے کہ جیف بیزوس کے لگڑری بحری جہاز کی تیاری کی وجہ سے مقامی طور پر بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، جبکہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تاریخی برج کے ایک حصے کو الگ کیے بنا یہ جہاز سمندر میں نہیں اتارا جا سکتا، اسی لیے ان تمام عوام کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخی اسٹیل برج کے ایک حصے کو وقتی طور پر الگ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، تاہم جہاز کو سمندر میں اتارے جانے کے بعد برج کو دوبارہ اصلی حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔


