وزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فرخ حبیب
سلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ دنوں میں تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم گلی گلی اور کوچہ کوچہ میں نظر آئیگی،وزیراعظم عمران خان 9فروری کو فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے، لوٹ کھسوٹ کا ٹولہ دعوتیں اڑا رہا ہے، سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے والے بیانات کی حقیقت عوام کے سامنے آ چکی،23مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی کا خصوصی اجلاس ہو رہا ہے،اپوزیشن کا23مارچ کو احتجاج قومی سلامتی کے خلاف ہے،اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے۔پیر کوپی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کا کہ پارٹی کے صوبائی صدور اضلاع میں کنونشن منعقد کریں گے، وزیراعظم عمران خان سیاسی حکمت عملی کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، سی ای سی اجلاس میں پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بورڈ کی تشکیل کر دی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، وزیراعظم عمران خان نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان 9فروری کو فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے، قومی صحت کارڈ کے ذریعے شہری 10لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکتے ہیں، تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے براہ راست عوام کو صحت کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا، اس حوالے سے سی ای سی نے مبارکباد پیش کی مشترکہ اعلامیہ میں تمام معاملات کا بڑی گہرائی سے احاطہ کیا گیا ہے، بہت سارے لوگ تصاویر ڈھونڈتے رہ گئے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کے حوالے سے غیر ضروری تنقید کی گئی ہے، ہمارے دور میں سی پیک پر ریکارڈ پیشرفت ہوئی ہے، سی پیک سے پاکستان اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے صنعتوں کو فروغ ملے گا، لوٹ کھسوٹ کا ٹولہ دعوتیں اڑا رہا ہے، سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے والے بیانات کی حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے،23مارچ کو اسلام آباد میں او آئی سی کا خصوصی اجلاس ہو رہا ہے،23مارچ کو احتجاج قومی سلامتی کے خلاف ہے، آئندہ دنوں میں تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم گلی گلی اور کوچہ کوچہ میں نظر آئے گی، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بہت سے ارکان اسمبلی قانون سازی میں حکومت کو سپورٹ کرتے ہیں، ہمیں عدم اعتماد کا خوف ہے نہ لانگ مارچ اور استعفوں کا، شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کے کیسز چل رہے ہیں جبکہ آصف زرداری پر پاپڑ والوں کے کیسز ہیں، ہم احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، اپوزیشن سے گزارش ہے کہ اگلے انتخابات کی تیاری کرے، سینیٹ میں قانون سازی پر اپوزیشن لیڈر خود غائب تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے سینیٹرز بھی ایوان میں موجود نہیں تھے۔


