مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سر گرم ہو گئے، رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے


لاہور:جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سر گرم ہو گئے، قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کر کے اٹھارویں ترمیم سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف،محمود خان اچکزئی اور میاں افتخار سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً اٹھارویں ترمیم میں رد و بدل کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں ردوبدل کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگا،اپوزیشن جماعتیں اٹھارویں ترمیم ردوبدل کی بھرپور مخالفت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اٹھارویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے باز رہے۔
Load/Hide Comments