ملک کی تباہی کے ذمہ دار وزرا ء کو تعریفی اسناد دینا بے شرمی کی انتہا ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار وزرا کو تعریفی اسناد دینا بے شرمی کی انتہا ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ حکومت کا وفاقی وزرا کو تعریفی اسناد دینے کا قدم انتہائی مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں کس بنیاد پر تعریفی اسناد جاری کئے گئے۔ترجمان نے کہاکہ عوام پریشان جبکہ حکومت کے احمقانہ چونچلے ہی ختم نہیں ہورہے۔ترجمان اسلم غوری نے کہاکہ اگر وفاقی وزرا تعریفی اسناد کے مستحق ہیں تو ملک کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار خلائی مخلوق پر عائد کرنی پڑے گی۔اسلم غوری نے کہاکہ جس دن یہ وزرا عوام میں آئیں گے تب ان کو معلوم ہوگا کہ یہ تعریف کے مستحق ہیں تا تنقید کے۔
Load/Hide Comments


