مراد سعید اول نمبر پانے کیلئے بہت محنت کی ہوگی ، قادرپٹیل
اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہاہے کہ وزیراعظم کی اپنی کارکردگی صفر ہے انہیں گوئبلز ہی تعریفی سند دے سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ مراد سعید سخت محنت اور حسن کارکردگی کے بنیاد پر پہلے نمبر پر آئے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کی حیثیت چھان بورا جیسی رہ گئی۔ انہوں نے کہاکہ معافیاں مانگنا فواد چودھری کی قسمت اور مستقبل ہوگا۔ قادر پٹیل نے کہاکہ جن وزرا کو تعریفی لیٹر ملے ان کے حلقوں کے ووٹر بھی ہنس رہے ہونگے
Load/Hide Comments


