گورنر سندھ سے ملنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کیا جائے: وزیر ریونیو سندھ

کراچی: وزیر ریونیو سندھ مخدوم محبوب الزمان گورنر سندھ سے ملنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ‘جن لوگوں سے میری ملا قاتیں رہیں ان کو بتادیا ہے، اہلخانہ کے ٹیسٹ بھی کرارہا ہوں، عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے، طبیعت بہتر ہے کوئی پریشانی نہیں ہے’۔عمران اسماعیل میں کورونا کی تشخیص ہونے پر وزیرریونیو سندھ عمران اسماعیل نے کمشنر حیدرآباد کو خط لکھا جس میں ہدایت کی ہیکہ مٹیاری میں گورنر سے ملنے والے تمام لوگوں کو قرنطینہ کیا جائے اور جو لوگ گورنرکے پروگرام میں موجود تھے ان کے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔
Load/Hide Comments


