نوکنڈی،پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال،اشیاء خورد و نوش کی مہنگی فروخت کا سلسلہ جاری،نوٹس کامطالبہ

نوکنڈی: پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال،مرغی کاگوشت اور ٹماٹرمہنگے، بڑے پیمانے پرمرغیاں اسمگل کرنے کا سلسلہ بھی جاری، شہری مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے،صورتحال کاسختی سے نوٹس لیاجائے،عوامی حلقوں کامطالبہ، رپورٹ کے مطابق نوکنڈی میں مرغی کے گوشت اور ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ایران کے قریب ہوتے ہوئے بھی یہاں پر ٹماٹر 140 روپے جبکہ مرغی کاگوشت فی کلو 500 روپے فروخت ہورہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہونے سے شہری مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت دالبندین میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آئی ہے لیکن نوکنڈی واحد شہر ہے جہاں ایک دفعہ ریٹ فکس ہوجائے اس میں کمی لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتاہے، نوکنڈی میں مرغی کاگوشت اس وقت 500روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جوکہ عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے ان کے مطابق بڑے پیمانے پرمرغیاں اسمگل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چاغی سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کاسختی سے نوٹس لیاجائے،مرغیاں اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بنائی جائے تاکہ قیمتوں میں استحکام پیدا ہوسکے پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال بناکر ٹماٹر اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں