اٹھارویں ترمیم، مولانا فضل الرحمن کے محمود خان اچکزئی و حاصل بزنجو سے رابطے

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی،حاصل بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ اپوزیشن رہنماؤں کا 18ویں آئینی ترامیم کا مکمل دفاع کرنے پر اتفاق تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور نیشنل پارٹی کے سابق صدر وسینیٹر حاصل بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا دونوں اپوزیشن رہنماؤں نے 18ویں ترامیم کا مکمل دفاع کرنے پراتفاق کا اظہار کرتے ہوئے 18ویں ترامیم کے مکمل دفاع کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کر نے پر اتفاق کیا گیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حقوق کا ہر حال میں دفاع کرینگے۔
Load/Hide Comments


