ناظم جوکھیو قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل

کراچی : پولیس نے ناظم جوکھیوقتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردیں ، مقدمے میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس سمیت پانچ ملزمان گرفتار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کردیں اور مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات لگانے کے بعد چالان پراسیکیوٹرجنرل آفس جمع کرادیا۔پراسیکیوشن کی اسکروٹنی کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا ، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں پیپلز پارٹی ایم پی اے جام اویس سمیت 5ملزمان گرفتار ہیں جبکہ ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 4ملزمان مفرور ہیں۔نااظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کردیں۔۔ چالان اسکروٹنی کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں