بدقسمتی ہے کہ دینی مدارس کو لادینی قوتیں رد کر رہی ہیں،یونس عزیز زہری

خضدار(انتخاب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مولانا غلام قادر قاسمی رکن بلوچستان اسمبلی جے یوآئی کے مرکزی رہنماء میر یونس عزیز زہری جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل جے یوآئی خضدار کے نائب امیر مفتی عبدالقادر شاہوانی جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مولانا عنایت اللہ رودینی جے یوآئی خضدار تحصیل کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی جے یوآئی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وڈیرہ غلام سرور موسیانی جے یوآئی خضدار کے سرپرست اعلیٰ سردار علی محمد قلندرانی شاعر جمعیت حافظ غلام اللہ نیشنل پارٹی کے رہنماء اشرف علی مینگل مولانا ہدایت اللہ رودینی حافظ نجی اللہ رودینی محمد عالم براہوئی لیاقت لہڑی و دیگر مقررین نے مدرسہ جامعہ اشاعت الاسلام کھنڈ خضدار کی دستارِ فضیلت کانفرنس اور طلباء کے درمیان تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ دینی ادارے ملک و ملت کے سب سے پاکیزہ آماجگاہ اور اخلاق و اقدار کے مراکز ہیں جو قرآن و سنت کی تعلیمات کے ذریعے پورے ملک کو علماء اور حفاظ کی کی صورت میں بڑی کھیپ مہیا کررہے ہیں، رواں سال 2022عیسوی سال بمطابق1443ہجری سال میں 37ہزارطلباء سند حدیث حاصل کرکے فارغ التحصیل ہوں عالم اور عالمہ بنیں گے 37000طلباء میں سے 22ہزار عالمات فی میل15ہزارعلماء میل یعنی سندِ حدیث حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔ اسی طرح رواں سال 88374طلباء و طالبات قرآنِ کریم کا حفظ مکمل کرکے حافظ بنیں گے، یہ ملک کے لئے اتنی بڑی سعادت اور شرف پذیرائی ہے کہ جس کی نظیر کہیں اور نہیں ملتی ہے۔تاہم بد قسمتی سے آج ان دینی مدارس کی اتنی بڑی فضیلت کو چند لادین اور سیکولر قوتیں رد کررہی ہیں ان کے اس منفی کردار پر افسوس کیا جاسکتا ہے۔ مقررین نے کہاکہ دینی ادارے ملک کے سب سے بڑے رفاہی ادارے ہیں جوملک میں غریب بچوں کی کفالت بھی کررہے ہیں اور انہیں تعلیم بھی دے رہے ہیں ملک کی بنسبت بلوچستان میں پسماندگی غربت و بدحالی زیادہ ہوجاتی ہے تاہم ایسے میں ان دینی مدارس کے طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیما ت سے منور کرنا دنیاء و آخرت کی کامیابی ہے یہ امت مسلمہ پر ایک احسانِ عظیم ہے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان میں ایک ایسی غیر فطری حکومت ملک پر براجمان ہے کہ جس سے نہ صرف ملک کے اصول و قوائد تہہ بالا ہیں بلکہ ملکی معیشت کو ایسی زبوں حالی سے دوچار کردیا گیا ہے کہ قوم کے افراد دو وقت کی روٹی کے لئے بھی محروم اور مجبور بن چکے ہیں لوگ خود کشیاں کررہے ہیں لوگ اپنے بچوں کو فروخت کررہے ہیں جو کہ ملک کے لئے خطرات اور کسی المیہ سے بھی کم نہیں ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کوایسے ناتجربہ کار غیر سنجیدہ سے افراد سے نجات دلائی جائے۔ مقررین نے مدرسہ اشاعت الاسلام کھنڈ خضدار کے منتظمین و مدیر مولانا عنایت اللہ رودینی ان کے فرزند و ان کے اساتذہ کرام کو کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ مدرسہ قاسم العلوم بھوانی کے مدیر جے یوآئی پاکستان کے نائب امیر مولانا غلام قادر قاسمی نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی۔ اور عالم وحافظ بننے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی اور درسِ حدیث مکمل کرنے والی طالبات کی چادر پوشی کی گئی۔مدرسہ اشاعت الاسلام کھنڈ خضدار کی دستار فضیلت کانفرنس میں میجر محمد رحیم موسیانی،وڈیرحافظ محمد فاروق چھانگاہ مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی مولانا عبدالصبور مینگل حاجی محمد رمضانی موسیانی انجینئر محمد یونس موسیانی مولانا محمد اسماعیل شاہوانی مولانا فضل الرحمن مینگل مولانا عبدالغفار مینگل خضدار پریس کلب کے سابق صدر عبداللہ شاہوانی منیراحمد زہری عبدالجبار حسنی خورشید بلوچ و مزدوراتحاد کے چیئرمین صابر حسین قلندرانی خلیل احمد آکسفورڈ، حاجی عبداللہ شاہوانی میر فیصل زہری ٹھیکدار سیف اللہ ساجدی محمد علی رودینی شکیل احمد رودینج ودیگر بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں