دالبندین ،ٹریفک حادثے میں ایک بچی جاں بحق 14 افراد زخمی
دالبندین :دالبندین بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چودہ افراد زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق جمعرا ت کو دالبندین بائی پاس پر تیز رفتار گاڑی الٹ جا نے کے باعث ایک بچی جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے چودہ افراد زخمی ہو گئے ، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
Load/Hide Comments


