انڈونیشیا میں زلزلہ، دو افراد ہلاک، بیس زخمی

سڈنی :انڈونیشیا کے جزیرے سمارٹرا میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم دو افراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی ارضیاتی ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، جس کے جھٹکے ہمسایہ ممالک ملائیشیا اور
سنگاپور میں بھی محسوس کیے گئے۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ اس شدید زلزلے کی وجہ سے درجنوں مکانات منہدم ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ جس پہاڑی ضلع میں اس زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی، وہاں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی۔ اس زلزلے کے فوری بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی تھی، جو بعد ازاں واپس لے لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں