بھارتی فوج کی فائرنگ سے2کشمیری ہلاک

سرینگر: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جمعتہ المبارک کے روز ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں