جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی سندھ کو اس کا حق نہیں مل سکتا،اسد عمر

اسلام آباد:مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی سندھ کو اس کا حق نہیں مل سکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے لکھا ہے کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، زراعت کے لیے زرخیز زمین بھی ہے۔

جاری کردہ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سندھ کے پاس دریا، ساحل سمندر، بندرگاہ، پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی، مالیاتی اور تجارتی شہر کراچی سب ہونے کے باوجود بھی عوام پریشان حال ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ جب تک زرداری مافیا سے نجات نہیں ملتی، سندھ کو اس کا حق نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں