یوکرائنی تنازعے کی وجہ سے یمن میں بھوک مزید بڑھے گی، عالمی ادارہ خوراک

رووم :عالمی ادارہ خوراک نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان جنگی تنازعہ یمن میں ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق اس صورت میں یمن میں غربت اور بھوک میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد تیل کی قیمتیں ایک سو ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی تھیں۔ یوکرائن اور روس گندم کے بڑے پیداواری ممالک ہیں اور اس تنازعے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر گندم کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ پہلے سے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں زرعی اجناس کی قیمتیں دگنی ہو سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں