یو م ثقافت نوجوان علمی و ادبی تقاریب کا انعقاد کریں، حاجی لشکری رئیسانی
کوئٹہ:سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوبزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچ یو م ثقافت پر روایات و ثقافت سے تجدید محبت کا عہد کرکے نوجوان قومی تاریخ ، علمی و ادبی تقاریب کا انعقاد کریں۔ بلوچ یوم ثقافت کی مناسبت سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ثقافت وہ عمل ہے جس کے تحت ہم اپنی زندگی گزارتے ہیں ثقافت کئی صدیوں سے ہماری زندگیوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے روز سنجیدہ حلقے علمی و ادبی تقاریب کا انعقاد کریں نوجوان قومی تاریخ ، روایات ، ثقافت سے محبت ، ہمسایوں ، بزرگوں اور خواتین کے احترام کا عملی نمونہ بن کر گھروں سے باہر نکلیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہماری ثقافت دوسری کی ثقافتوں سے مختلف ہے ، ہلڑ بازی اور بے احترامی ہماری ثقافت کا حصہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ تاریخ روایات اور ثقافت قوموں کی زندگیوں کے اہم جز ہیں بحیثیت قوم ہمیں آج کے دن اپنا احتساب کرتے ہوئے اپنی تاریخ کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے اور اپنی روایات کو دہراتے ہوئے اپنی ثقافت کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کا عہد کرنا ہوگا۔


