خضدار، چھینا گیا تیل برآمد، دو ملزمان گرفتار

خضدار:بلوچستان کے ضلع خضدار میں لیویز فورس کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں چھینا گیاتیل برآمدکرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیاگیاہے۔لیویز ذرائع کے مطابق 27اپریل کو وڈھ کے علاقے میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر آئل ٹینکر سے 15ہزار لیٹر تیل چوری کیا تھا جس کے بعد ایک گھر پر لیویز نے چھاپے میں دو ملزمان کو گرفتارکرکے 8ہزار لیٹر تیل برآمدکرلیا گیا کارروائی میں گرفتارہونے والے ملزمان کے نام ذوالفقار احمد اور احمد جو خضدار کے رہائشی بتائے جارہے ہیں شامل ہیں۔ملزمان نے اپنے ایک اور ساتھی کی بھی نشاندہی کی۔اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


