ایرانی وزیر خارجہ جواد ظفریف کا دہلی فسادات سے متعلق بیان، بھارت ایرانی سفیر طلب

بھارت نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دہلی فسادات کے حوالے سے بیان پر سفارتی احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے ایرانی سفیر کو طلب کیا اور خبردار کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا بیان بھارت کے داخلی امور میں مداخلت کے مترادف ہے۔یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھارتی حکام پر زور دیا تھا کہ وہ دہلی میں پرتشدد واقعات کے باوجود بے حسی کا مظاہرہ نہ کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ‘ایران بھارتی مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کی لہر کی مذمت کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں