عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کے بدلے حکومتِ بلوچستان دی گئی، یار محمد رند
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رِند کا کہنا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیل کے بدلے حکومتِ بلوچستان دی گئی ہے۔نیجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی یار محمد رند نے دعویٰ کیا کہ یہ ڈیل اسلام آبادمیں بیٹھے 3 سینیٹرز اور ایک بڑی سیاسی شخصیت نے کرائی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند کا مستعفی ہونے کا اعلانسردار یار محمد رند نے کہا کہ اگر انہیں تنگ کیا گیا تو وہ اس شخصیت کا نام بھی میڈیا پر سامنے لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو حکومت پیسے کے زور پر لائی گئی، پہلے بلوچستان کے وسائل اور ساحل بکتے تھے، اب بلوچستان حکومت نیلام کی گئی، میں اس نیلامی کا حصہ نہیں بنا۔سردار یار محمد رندکا انٹرویو پروگرام جرگہ میں ہفتے کی شب 10بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


