نوشکی، انتظامیہ کی کارروائی، گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرنیوالے گروہ کے اہم افراد گرفتار

نوشکی (انتخاب نیوز)نوشکی پولیس کی اہم کاروائی ہندو تاجر کے دکان سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے والے گروہ کے اہم ملزمان کوئٹہ اور نوشکی سے گرفتار مسروقہ موبائل فون برآمد جبکہ ایک اور کاروائی میں نوشکی سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے پسٹل برآمد ایس پی نوشکی غلام حسین باجوئی نے پولیس تھانہ نوشکی میں ایس ایچ او محمد خالد بادینی ایس آئی منیر احمد مینگل ایس آئی محمد صادق بادینی اور ایس آئی ظفر سمالانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25جنوری 2022کو نوشکی بازار میں ڈکیتی کے واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ہندو تاجر کے موبائل شاپ سے گن پوائنٹ پر موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھے ہندو تاجر سنجے کے مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی تھی نوشکی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے چھینے گئے ایک موبائل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئی اور کوئٹہ لیاقت بازار کے دکان سے موبائل برآمد کردی گئی اور دکاندار کی نشاندہی پر موبائل فروخت کرنے والے ملزم جہانزیب رند سکنہ اسپنی روڈ کوئٹہ کو حراست میں لیا گیا تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ مذکورہ موبائل انھیں نجیب اللہ سکنہ نوشکی نے دی ہے جسے سنجے نامی ہندو تاجر کے دکان سے چھینا گیا ہے نوشکی نے نجیب نامی ملزم کو ایک اور ساتھی سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے اسطرح ڈکیتی کے اس واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے انہوں نے کہا کہ نوشکی پولیس نے ایک اور کاروائی میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جسکی شناخت سجاد سکنہ نوشکی کے نام سے ہوئی ہے ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد کرکے پولیس تھانہ نوشکی میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نوشکی پولیس کی کاروائی جاری رہے گا عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کے فرائض میں شامل ہیں اس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں