شیریں مزاری کا اسلام آباد میں بلوچ طلباء کے احتجاجی کیمپ کا دورہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے بلوچ طلبہ کے احتجاجی کیمپ پہنچ گئیں۔شیریں مزاری نے بلوچ طلبہ سے اظہاریکجہتی کیا اور کہا کہ آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ حفیظ بلوچ کی گمشدگی پر کارروائی ہوگی، مجھے وفاقی حکومت نے آپ کے پاس بھیجا ہے، حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ طلبہ سے یکجہتی کیلئے آئی ہوں کیونکہ حکومت نے حفیظ بلوچ کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں، امید ہے جلد حفیظ بلوچ سے متعلق اطلاعات مل جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں