آصف علی زر داری نے صحافیوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی
اسلام آباد :سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے صحافیوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ۔منگل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صد آصف علی زر داری ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ساڑھے تین بجے پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم سابق صدر آصف علی زر داری پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے شرکاءسے خطاب کےلئے چلے گئے جس کے بعد پریس کانفرنس تقریباًدو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی ، پریس کانفرنس کے آغا ز پر جب آصف علی زر داری میڈیا کے سامنے آئے تو انہوںنے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ۔بعد ازاں پریس کانفرنس کے دور ان انہوںنے کہاکہ تاخیر سے آنے پر ایک بار پھر آپ سے معذرت خواہ ہوں انہوںنے کہاکہ مجھے بلاول کے پاس پہنچناتھا جس کے باعث تاخیر ہوئی ۔
Load/Hide Comments


