خضدار، جی ٹی اے بلوچستان کے صدر حبیب مرادنزئی کی اہلیہ کار حادثہ جاں بحق
خضدار(انتخاب نیوز) جی ٹی اے بلوچستان کے صدر حبیب مردانزئی کی فیملی کو باران لک پر حادثہ، ان کی اہلیہ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئیں،واقعہ کچھ اس طرح پیش آیا کہ حادثہ کے شکار افراد کی گاڑی خراب ہوگئی اور انہوں نے ایک ٹرک گاڑی سے مدد لی کہ ان کی گاڑی کو کسی آبادی اور میکینک تک پہنچانے میں مدد دے گاڑی کو ٹرک سے منسلک کرکے ٹچنگ دی گئی ۔ تاہم ایک چڑھائی پر ٹرک گاڑی توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے بیک ہوگئی فیملی کے دیگر افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک خاتون زد میں آکر جاں بحق گئی ۔
Load/Hide Comments


