سبی، احساس کفالت پروگرام میں مستحق خواتین کی رقوم سے کٹوتی
سبی:سبی مےں احساس کفالت پروگرام مےں غرےب مستحق خواتےن کی آئی ہوئی رقوم سے کٹوتی کا سلسلہ جاری گےٹ پر موجود لےڈی کانسٹےبل بھی گنگا مےں ہاتھ دھونے لگی ڈپٹی کمشنر نوٹس لے ۔تفصےلات کے مطابق وزےر اعظم عمران خان کی جانب سے احساس کفالت پروگرام مےں رقم کے اضافہ کا فائد ہ مستحق خواتےن کو نہ ہوسکا احساس کفالت سےنٹر سبی مےں آنے والی کئی خواتےن سے اےک ہزار سے دو ہزار روپے کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیا گےا جبکہ احساس کفالت سےنٹر مےں داخل ہونے کے لئے گےٹ پر موجود ڈےوٹی سرانجام دےنے والی لےڈ کانسٹےبل پولےس اہلکار بھی غریب خواتےن سے پےسہ بٹورنے لگے غریب خواتےن کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سبی نوٹس لے اور احساس کفالت پروگرام مےں آنے والی رقوم مکمل فراہم کرنے کی ہداےات دی جائےں تاکہ ہمارے ساتھ ناانصافی نہ ہوسکے۔
Load/Hide Comments


