یمن میں پچھلے دو ماہ میں 47 بچے ہلاک اور مفلوج ہوئے، یونیسیف

نیو یار ک: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک یمن میں گزشتہ دو ماہ میں کم ازکم سنتالیس بچے ہلاک اور مفلوج ہوئے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ برائے اطفال کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمنی تنازعے میں تشدد کی نئی لہر کا سب سے پہلا اور بڑا شکار بچے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سن 2015 سے جاری اس مسلح تنازعے میں اب تک دس ہزار سے زائد نابالغ ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ برائے ترقیاتی پروگرامز نے نومبر میں بتایا تھا کہ یمن میں گزشتہ برس کے اختتام تک تین لاکھ ستتر ہزار افراد بھوک، تشدد، گندے پانی اور بیماریوں کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں