ژوب سے پشین کی مغوی لڑکی بازیاب، ایک شخص گرفتار

ژوب:لیویز فورس ژوب کے دو مختلف کارروائی، پشین کی مغوی لڑکی بازیاب اور چوری شدہ گاڑی برآمد ایک شخص گرفتار اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال اسسٹنٹ کمشنرجاراللہ کاکڑ کی ہدایت پر لیویز ہیڈ کوارٹر انچارج بہار خان مندوخیل دفعہ دار راز محمد دفعہ دار سہراب خان اور دیگر لیوز فورس کے ہمراہ پشین سے اغوا شدہ لڑکی کو ایک گھر سے بازیاب کرلیا لعل جان قوم اکاخیل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف برآمد کرلیا اسی شخص نے پشین برشور سے گاڑی بھی چوری کیا اسسٹنٹ کمشنر ژوب نے مغوی لڑکی ، چوری شدہ گاڑی اور گرفتار شخص کواسسٹنٹ کمشنر برشور کے حوالے کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں