ایتھوپیا میں نامعلوم مسلح افراد نے تین شہریوں کو زندہ جلا ڈالا

ادیس ابابا (مانیٹرنگ ڈیسک)ایتھوپیا میں مسلح افراد نے تین شہریوں کو زندہ جلاڈالا،واقعہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے جبکہ دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں تین عام شہریوں کو مسلح افراد کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے کے واقعے پر عوام میں شدید غم وغصہ پھیل گیا ۔ دوسری طرف حکام نے اس واقعے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس ویڈیومیں کھائے گئے تمام مسلح افراد کے خلاف مقدمہ چلائیں گے جو کم از کم تین افراد کے قتل میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں