سبی، سانگان میں بم دھماکے سے 4 ایف سی اہلکار جاں بحق، 10 شدید زخمی
سبی:بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 10شدید زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکارجاں بحق اور 10شدید زخمی ہوگئے۔
شہید اور زخمی ہونے والے فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے تمام 10 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


