امریکا کا پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر جواب دینے سے انکار
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی بھارت نواز پالیسی عیاں ہو گئی ‘امریکہ نے پاکستان میں بھارتی میزائل گرنے کے واقعے پر تبصرے سے انکارکردیا ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا لہذا اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ بدھ کو غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ بھارتی وزارت دفاع نے واقعے کو حادثہ قرار دیا ہے لہذا اس معاملے پر اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے، یقینا فالو کیلئے ہم بھارتی وزارت دفاع سے رابطے کا کہیں گے۔ترجمان نے کہا کہ 9 مارچ کوجاری بیان میں واضح کیاکہ ہوا کیا تھا، اس سے زیادہ ہم کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں یورینیم چوری اورگرفتاریوں سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خاص واقعے سے واقف نہیں ہوں، میں یہ کہوں گا کہ دنیا بھر میں جوہری تحفظ خصوصا جوہری ہتھیار رکھنےوالے ممالک کے درمیان ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے جو جاری رہتی ہے۔روس یوکرین کے معاملے پر نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ روسی جارحیت پرجنوبی ایشیا میں اتحادیوں سے رابطے میں ہیں۔


