پنجاب میں مزید 6اموات، 393نئے کیسز کی تصدیق

اس وقت پاکستان کے چاروں صوبوں میں سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان بھر میں جاری ہے، آج مزید 6لوگ کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 106ہو گئی ہے جبکہ نئے 393کیسز کے ساتھ اب پنجاب میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 6ہزار 220ہو گئی ہے۔ پنجاب فرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارنمنٹ کے مطابق اب تک پنجاب بھر میں 79ہزار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں